گُل بانی
گُل بانی : گُل بانی پھول دار پودوں کی کاشت سے متعلق علم ہے۔ گُل بانی یا فلوری کلچر یا فلاور فارمنگ کے متعلق جانے سے قبل ہارٹی کلچر کے متعلق جاننا ضروری ہےتاکہ گُل بانی کے متعلق جاننا اور سمجھنا آسان ہو جائے۔
ہارٹی کلچر : ہارٹی کلچر باغ بانی، پھلوں ، سبزیوں اور آرائشی یا سجاوٹی پودوں کی کاشت کی سائنس یعنی علم اورفن ہے جب کہ گُل بانی ہارٹی کلچر کی ایک شاخ یا شعبہ ہے جو پھُول دار پودوں کی کاشت اور ان کی فروخت سے متعلق ہے۔
پھُول دار پودے گھروں، نرسریوں، کھیتوں یا گرین ہاؤسز میں اُگائے جاتے ہیں ۔پھُول نہ صرف گھریلو پیمانے پرسجاوٹ اور آرائش کے کام آتے ہیں بلکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی تجارت بھی کی جاتی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر گُل بانی ملٹی بلین ڈالر کی صنعت ہے۔ تجارتی سطح پر گُل بانی کے لیے مندرجہ ذیل چار قسم کے پھُول موزوں ہیں۔
( Statice ) اسطو خودوس |
MariGold گیندا |
تجارت کے لیے یہ مذکورہ بالا پھُول 50
ایکڑ رقبے پر کاشت کیے جا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے
زمین لیز lease پر حاصل کی جا سکتی ہے۔
کٹ فلاورز : کٹ فلاورز سے مراد ایسے
پھُول ہیں جنھیں پھُول کی ڈنڈی کے کچھ
حصے اور پتے سمیت پودے سے کاٹا گیا ہو۔
گُل بانی کے فروغ میں کٹ
فلاورز کا کردار : کٹ فلاورز کا کاروبار پھُول دار پودوں کی کاشت اور پھُولوں کو ڈنڈی کے کچھ حصے اور پتے سمیت منڈی میں
فروخت کرنےسے متعلق ہے۔
کٹ فلاورز کا استعمال :کٹ فلاورز عام طور پر گھر کی
اندرونی آرائش اور سجاوٹ ، بُکے اور گُلدستے بنانےکے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
کٹ فلاور کی ترو تازگی برقرار رکھنا : زیادہ تر کٹ فلاورز کو مناسب احتیاط کے ساتھ کئی دنوں
تک تروتازہ رکھا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے
لیے انھیں عام طور پر سایہ دار جگہ پر
پانی میں کھڑا رکھا جاتا ہے۔ ان کی تروتازگی برقرار رکھنے کے لیے متعدد طریقے
اختیار کیے جا سکتے ہیں۔
کٹ فلاورز کو دیر تک خوب صورت اور تروتازہ
رکھنے کے لیے انھیں پودے سے الگ
کرتے ہی ان کے نچلے سروں کو فوراً پانی
میں ڈبو
دیا جاتا ہے۔ اگر ایسا نہ کیا جائے تو ان کی ڈنڈیوں میں موجود پانی کی ٹرانسپورٹ کرنے والی
نالیوں میں فوراً ہوا داخل ہو جاتی ہے جس
کی وجہ سے ان میں پانی کی ٹرانسپورٹ رُک
جاتی ہے اور نتیجتاً پھُول مرجھا جاتے ہیں۔
کٹ فلاورز کی ڈیمانڈ : گذشتہ دو عشروں
(دہائیوں) کے دوران میں لوگوں کے
طرزِ زندگی میں تبدیلی سے ترقی یافتہ اور ترقی کی راہ پر گام زن ممالک
میں کٹ فلاور ز کی پراڈکٹس کی ڈیمانڈ
میں اضافہ ہو گیا ہے۔۔ کٹ فلاورز
کی طلب میں یہ اضافہ معاشرے میں مختلف
تقریبات جیسے شادی بیاہ اور برتھ ڈے پارٹیوں وغیرہ میں کٹ فلاورز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے ہے۔
کٹ فلاورز کے شعبے میں سرمایہ کاری: چوں کہ اعلیٰ معیار کے کٹ فلاورز کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اس لیے اس شعبے میں سرمایہ کاری کے فوائد زیادہ ہیں۔ مزید براں موزوں آب و ہوا گُل بانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے زیادہ فوائد مہیا کرتی ہے۔ دیگر زرعی فصلوں کی نسبت گُل بانی میں منافع کی شرح کہیں زیادہ ہے۔
ترتیب و تدوین: اکرام سعید
وٹس ایپ : 923024226053+
0 Comments