SYMPTOMS OF ILL FISH
بیمار
مچھلی کی علامات
بیمار مچھلی سست ہو جاتی ہے۔
بیمار مچھلی
خوراک کھانا بند کر دیتی ہے۔
بیمار مچھلی
زیادہ ترتہ میں بیٹھی رہتی ہے یا بار بار سطح پر آتی ہے۔
بیمار مچھلی
اپنا منہ کھلا رکھ کر سانس لیتی ہے اور اُس کے سانس کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔
بیمار مچھلی
اپنا منہ تالا ب کے کناروں سے رگڑتی ہے اور پانی سے باہر کُودنے کی کوشش کرتی ہے۔
بیمار مچھلی کے
جسم پر چھالے یا زخم کے نشان پائے جاتے ہیں اور جسم کی رنگت بدل جاتی ہے۔جسم پر
ہلکے یا گہرے رنگ کے دھبے پائے جاتے ہیں۔
بیمار مچھلی کے پنکھ
کٹے پھٹے یا گلے سڑے نظر آتے ہیں۔
بیمار مچھلی کی
آنکھیں اُبھری ہوئی یعنی با ہر کو نکلی ہوتی ہیں۔
مچھلیوں
کو بیماری سے بچانے کی تدابیر
مچھلی کو تالاب
میں منتقل کرنے سے پہلے جراثیم کُش ادویات کا استعمال کریں۔
تالاب میں کھانے
کا نمک 15کلو فی ایکڑ کے حساب سے ڈالیں۔
مچھلی کو تالاب میں منتقل کرنے کے لیے جو سامان
استعمال کریں اُسے جراثیم کُش ادویات سے اچھی طرح دھو لیں۔
تالاب میں مچھلی
گُنجائش سے زیادہ نہ رکھیں۔ سیمی انٹینسو تالاب جس کی گہرائی 5 سے 7 فٹ ہوتی ہے اِس میں مچھلیوں کی فی ایکڑ تعداد 3 ہزار تک رکھیں۔
تالاب کے پانی کی پچ 6.5 سے
7.5 تک ہونی چاہیے تاہم یہ5 سے 9تک بھی ہو
سکتی ہے۔ پانی کی رنگت ہلکی سبز ہونی
چاہیے یعنی اس میں پلانکٹن کی مناسب
مقدار ہونی چاہیے۔
تالاب میں
خوراک مناسب مقدار میں ہونی چاہیے۔
تالاب میں آکسیجن کی مقدار 5 پی ۔پی ۔ایم سے کم نہیں ہو نی چاہیے۔
Written By: IKRAM SAEED
WhatsApp: +92 302 4226053
0 Comments